ارنا کے مطابق روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شویگو نے کہا ہے کہ ماسکو زنگزور کے بارے میں تہران کے ساتھ ہونے والے سمجھوتوں کا پابند ہے۔
انھوں نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران کے تعلق سے روس کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے تینوں ایرانی جزیروں کو ایران کی قلمرو کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی حمایت کرتا ہے۔
اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی اکبراحمدیان نے بھی سبھی شعبوں بالخصوص اقتصادی میدان میں تہران ماسکو تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ